twomilitarycopsshotdeadinkarachi14490247532661320x180
کراچی ، تفتیشی حکام نے ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس پر حملے کیس میں گرفتار 2 موٹر سائیکل سواروں کو رہا کردیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق دونوں افراد کو بے گناہ ثابت ہونے پر رہا کیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق گارڈن کے رہائشی رحمان عرف بھولا اور خالد کو تمام اداروں نے بے گناہ قرار دیا ہے۔ رحمان عرف بھولا کا پان کا کیبن ہے جبکہ خالد اس کا دوست ہے۔ دونوں نوجوان بے گناہ ثابت ہونے پررہائی پانے کے بعد بہت خوش نظر آرہے تھے۔دونوں افراد سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملٹری جیپ کے ساتھ چلتے نظر آئے تھے۔ دوسری موٹر سائیکل پر سوار افراد ممکنہ طور پر حملہ آور ہوسکتے ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق دونوں افراد کی تلاش جاری ہے۔

Post a Comment

 
Top