میئر کے اختیارات کیلئے ہر پلیٹ فارم پر جائیں گے ، وسیم اختر
ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن سپریم کورٹ کے احکامات پر ہوئے ، اختیارات نہ ملے تو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹ کھٹائیں گے لیکن پھر بھی اختیارات نہ ملے تو سندھ حکومت نہیں چل سکتی ،سیاسی جماعتوں سے اتحاد کے سوال پر وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم ایسی اینٹ ہے جس دیوار میں لگ جائے اسکو مضبوط بنادیتی ہے، وسیم اختر کا کہنا تھا کہ صرف کراچی نہیں ، پورے سندھ کے میئرز بے اختیارہیں ، تمام شہروں سے میئر اختیارات کے حصول کیلئے ہمارے ساتھ ہیں
Post a Comment