کراچی، شہرقائد ساحلی پٹی پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ریکٹر اسکیل پر اسکی شدت دو اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز سمندر میں تھا۔ ساحلی پٹی صبح دو بجکر چھیالیس منٹ پر لرز گئی ،مکین خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔کورنگی،ابراہیم حیدری اور لانڈھی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ابراہیم حیدری کے کچھ گھروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر دو اعشاریہ صفر ریکارڈ ہوئی جس کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ کراچی کی ساحلی پٹی سے تیس کلومیٹر دوری پر سمندر میں اسکا مرکز تھا۔ایک سو انتیس کلومیٹر طویل ساحلی پٹی پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
Post a Comment